جمعہ , 7 مئی 2021

’بزرگوں کو سال رواں کے اواخر تک تنہائی ميں رکھا جا سکتا ہے‘

يورپی يونين کی سربراہ ارژلا فان ڈيئر لائن نے خدشہ ظاہر کيا ہے کہ يورپ ميں عمر رسيدہ افراد کو کورونا وائرس سے بچانے کے ليے اس سال کے اواخر تک تنہائی ميں رکھنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے جرمن اخبار ’بلڈ‘ سے بات چيت ميں اس بات کا تذکرہ کيا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اميد کرتی ہيں کہ نئے کورونا وائرس کے خلاف کوئی ويکسين سال رواں کے اختتام تک تيار کر لی جائے گی۔ فان ڈيئر لائن نے مزيد کہا کہ عوام کو وائرس کے ساتھ جينا سيکھنا ہو گا اور يہ کہ اسکول وغيرہ مقابلتاً جلد کھولے جا سکتے ہيں۔ يورپ ميں آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن ميں نرمی متعارف کرانے کے حوالے سے آئندہ ہفتے منصوبہ پيش کيا جا رہا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

میانمار مظاہرین کے جلوس جنازہ پر فوج کی فائرنگ

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں اور مظاہرین پر فوج کی فائرنگ کا سلسلہ …