جمعہ , 7 مئی 2021

برطانوی وزیراعظم کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

لندن: کورونا وائرس سے متاثرہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈاکٹرز نے بورس جانسن کو آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے لہذا وہ اپنے دفتری امور سر انجام نہیں دے سکتے۔ دوسری طرف برطانوی وزير اعظم بورس جانسن نے صحت يابی کے بعد اپنے پہلے بيان ميں ملک کی سرکاری نيشنل ہيلتھ سروس کا شکريہ ادا کيا ہے۔ پچپن سالہ جانسن کے بقول ان کی جان بچانے ميں لندن کے سينٹ تھومس ہسپتال کے عملے کا کليدی کردار ہے۔ علامات بہتر نہ ہونے کے باعث برطانوی وزير اعظم چھ تا نو اپريل ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ ميں تھے تاہم اب ان کی حالت بہتر ہو گئی ہے اور وہ اسپتال سے ڈسچارج ہو کر گھر واپس آگئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

میانمار مظاہرین کے جلوس جنازہ پر فوج کی فائرنگ

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں اور مظاہرین پر فوج کی فائرنگ کا سلسلہ …