ہفتہ , 20 اپریل 2024

سعودی عرب کا رمضان میں نماز تراویح معطل رکھنے کا فیصلہ

سعودی عرب نے رمضان المبارک میں نماز تراویح معطل رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔عرب میڈیا کے مطابق رمضان المبارک میں نماز تراویح صرف گھر میں ادا کی جائے گی جبکہ رمضان المبارک کے دوران بھی تمام مساجد میں باجماعت نمازیں معطل رہینگی۔سکریٹری وزارت اسلامی امور ڈاکٹر محمد العقیل نے کہا کہ اذانیں پانچوں اوقات میں دی جائینگی لیکن جماعت اعلیٰ علماء کونسل یا خصوصی کمیٹی کے فیصلے تک معطل رہیگی۔سکریٹری وزارت اسلامی امور نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں بین الاقوامی سطح پر عمرہ معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر کیا گیا۔دوسری جانب سعودی عرب میں کوروناوائرس سے7افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد59 ہوگئی ہے جبکہ سعودی عرب میں 429نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد4262ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے مملکت بھرمیں جاری کرفیو میں تا حکم ثانی توسیع کا حکم دیا ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے، شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی صحت اورسلامتی کی خاطر پیر 23 مارچ کی شام سے 21 دن کے لیے مملکت بھر میں جزوی کرفیو لگانے کا حکم دیا تھا جس کی مدت ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ختم ہورہی تھی۔اعلان کے مطابق 21روز تک عوام گھر میں رہیں گے اور کوئی بھی گھر سے باہر نکلے گا۔بیماری یا کسی اور ایمرجنسی کے دوران مخصوف نمبرز پر کال کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔کرفیو کا ٹائم شروع ہونے کے ساتھ ہی عوام نے سعودی شاہی فرمان پر بھر پور عمل کرنا شروع کر دیا تھا اور عوام اس وقت حکومت کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کر رہی ہے اور حکومت کی جانب سے بھی کرفیو کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹنے کے احکامات جاری کئیے ہوئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایرانی صدر کی ملاقات،علاقائی امور پر تبادلہ خیال

ریاض:ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے ریاض میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی …