جمعہ , 19 اپریل 2024

سندھ حکومت کے فیصلوں کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے،آصف علی زرداری

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری نے کہا کہ آج سندھ حکومت کے فیصلوں کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ آصف زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سے کرونا صورت حال پر بریفنگ لی۔آصف علی زرداری نے کرونا کامقابلہ کرنے کے حوالے سے سندھ حکومت کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج سندھ حکومت کے فیصلوں کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے لیے سب سے بڑی ترجیح انسانی زندگیوں کا تحفظ ہے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کرونا کی ٹیسٹنگ کی صلاحیتوں میں اضافہ کر کے اچھا کام کیا ہے۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں مستحق افراد تک رسائی،امداد سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے،وفاقی حکومت کو چاہئیے وہ اس سخت وقت میں سندھ سمیت تمام صوبوں کی مدد کرے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کےاقدامات سے شہریوں کا ریاست پراعتماد مضبوط ہوا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …