جمعہ , 19 اپریل 2024

روس کی جیل میں ہنگامے پھوٹ پڑے سیکڑوں قیدی زخمی، جیل کو آگ لگا دی گئی

ماسکو : روس کی ایک جیل میں ہنگامے پھوٹ پڑنے کے بعد آتش زدگی سے ایک قیدی ہلاک ہو گیا۔ مشرقی سائیبریا کے علاقے میں واقع یہ جیل کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاون میں ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ارکوٹسک علاقے میں واقع جیل نمبر 15میں ہونے والے ہنگاموں میں تقریباً 300قیدی زخمی ہوگئے ہیں۔ اس ہنگامے کا الزام حکام نے قیدیوں پر عائد کیا ہے، جب کہ انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ قیدیوں نے اپنے خلاف منظم زیادیتوں پر احتجاج کیا تھا۔انسانی حقوق کی ایک غیر سرکاری تنظیم کے سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ ہنگاموں پر قابو پانے کے لیے 9اپریل کو روس کی سپیشل فورسز کے اہل کار وہاں بھیج دیے گئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …