ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایرانی وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سربراہ کے درمیان چوبیس گھنٹوں میں دوسری بار ٹیلیفونک رابطہ

ایران کے وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ٹیلی فونک گفتگو میں یمن میں جنگ بندی کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریش کے ما بین اتوار کی رات ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے یمن میں جنگ بندی کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے اقوام متحدہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور کوششوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ایران کے وزیر خارجہ نے یمن میں جنگ بندی کا تسلسل جاری رکھنے کیلئے اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یمنی بحران کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ انہوں نے پائیدار جنگ بندی کو یمنی بحران کے سیاسی حل کا پیش خیمہ قرار دیا۔

جواد ظریف نے افغانستان کے سیاسی بحران کے حل اور افغان امن عمل کی پیشرفت میں ایران کی سفارتی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے حالیہ دونوں میں اشرف غنی، عبدالله عبدالله اور حنیف اتمر سے اپنے ٹیلی فونک رابطوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔قابل ذکر ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل  نے سنیچر کی رات بھی یمن کی تازہ ترین صورتحال اور ایران مخالف امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں سے متعلق بات چیت کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

طوفان الاقصٰی کے بعد، غاصب اسرائیل سے نفرت میں کئی گنا اضافہ ہوا،سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی میں نمائندہ ولی فقیہ

تہران:حجت الاسلام والمسلمین حاجی صادقی نے بین الاقوامی سطح پر غاصب اسرائیل اور امریکہ سے …