بدھ , 24 اپریل 2024

ایران نے پابندیوں کو کرونا وائرس کے "پانچویں ستون” کا نام دے دیا

نیویارک:  اقوام متحدہ میں قائم اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر نے امریکی پابندیوں کو کوویڈ-19 کے پانچویں ستون کا نام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کوئی اقدام جو اس بحران سے نمٹنے میں کسی قوم کی راہ میں رکاوٹ کا باعث بنے وہ اس بیماری کے پھیلاؤ میں اضافے سمیت اس وبا کیخلاف عالمی جد و جہد کو کمزور بنائے گا۔ایران کی پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کوویڈ-19 کیخلاف ہماری مشترکہ جدوجہد میں پابندیوں نے ہمارے محاذ کو دشمن کے حق میں ہی کمزور کردیا جس نے دشمن کے "پانچویں ستون” کی طرح کام کیا اور یہ صرف غداری ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پابندیاں، کرونا وائرس کیخلاف ایرانی کوششوں کو بہت نقصان پہنچ رہی ہیں؛ ایک ایسے وقت جب ایران کرونا وائرس سے بُری طرح متاثر ہوگیا ہے تو اس وقت امریکی عہدیداروں کے مطابق اب تک کسی ملک کیخلاف سب سے بڑی عائد کی جانے والی پابنیدیوں نے بیماروں کی تشخیص، ان کے علاج اور اس وبا کے پھیلاؤ کے کنٹرول کو شدید مشکلات کا شکار کیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک ایسے وقت ہے جب ایران میں طبی سہولیات، ڈاکٹروں اور نرسوں کا شمار دنیا کے بہترین مقامات میں ہوتا ہے اور عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کوویڈ-19 پر قابو پانے کیلئے ملک کی قومی کوششوں کی پیشہ ورانہ نوعیت کا بڑے پیمانے پر اعتراف کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ ہر ملک اس بیماری کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے اپنے وسائل کو پوری طرح اور آزادانہ طور پر استعمال کرسکے اور یہ بات تمام  شعبوں بشمول بینکاری، انشورنس، نقل و حمل، طبی، صنعتی، توانائی، برآمد اور درآمدی شعبوں میں ایران مخالف  پابندیوں کو جلد از جلد ختم کرنے کے بغیر ناممکن ہے۔

یہ بھی دیکھیں

طوفان الاقصٰی کے بعد، غاصب اسرائیل سے نفرت میں کئی گنا اضافہ ہوا،سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی میں نمائندہ ولی فقیہ

تہران:حجت الاسلام والمسلمین حاجی صادقی نے بین الاقوامی سطح پر غاصب اسرائیل اور امریکہ سے …