ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایرانی صوبے مرکزی میں 1 ارب 560 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری

اراک:ایرانی صوبے مرکزی کے ڈائریکٹر جنرل برائے خزانہ اور  اقتصادی امور نے  گزشتہ سال میں اس صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں ترقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال 1.560 بلین ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔یہ بات حسن میرزا خانی نے پیر کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ کہ گزشتہ 40 سالوں میں اس صوبے میں 3 بلین اور 14 ملین ڈالر غیر ملکی سرمایہ کاری کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال اس صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا حجم تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال میں اس صوبے میں 18 ملین ڈالر سرمایہ کاری کی گئی ہے جو 1397 کے مقابلے میں اس کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …