ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران میں دودھ اور دیگر مصنوعات کی فی کس کھپت 117 کلوگرام ہے

تہران: ایرانی کسان ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین نے کہا ہے کہ فی الحال ایران میں دودھ اور دودھ کی مصنوعات کی سالانہ فی کس کھپت 117 کلوگرام ہے جو عالمی اوسط سے 48 کلوگرام کم ہے۔یہ بات "سید احمد مقدسی” نے اتوار کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ اعداد وشمار کے مطابق ، دنیا میں دودھ اور دودھ کی مصنوعات کی اوسط فی کس کھپت 165 کلوگرام فی شخص ہے۔مقدسی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت تنظیم (ایف اے او) کے مطابق، فی شخص دودھ اور دودھ کی کھپت کا عالمی معیار ہر سال 300 کلوگرام ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت چھٹا پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے کی مبنی پر ایران میں دودھ اور دودھ کی کھپت کو کم سے کم 165 کلوگرام سالانہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …