جمعہ , 19 اپریل 2024

ڈاؤیونیورسٹی کے ماہرین کا کورونا کے علاج کیلیے ویکیسن تیارکرنے کا دعویٰ

کراچی:ڈاؤیونیورسٹی کے ماہرین نے کورونا کے علاج کے لیے ویکیسن تیارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ترجمان ڈاؤ یونیورسٹی کے مطابق انٹرا وینیس امیونوگلوبیولن ویکسین کوروناکے خلاف جنگ میں اہم پیشرفت ہے۔ترجمان نے بتایا کہ صحت یاب مریضوں کے جسم سے حاصل شفاف اینٹی باڈیز سےگلوبیولن تیارکی گئی ہے، ڈاؤ کے ماہرین نے تیارگلوبیولن کی ٹیسٹنگ اور اینمل سیفٹی ٹرائل بھی کامیابی سے کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گلوبیولن کی تیاری کورونا بحران میں امید کی کرن ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ماہرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے انسانی جین میں ہونے والی ایسی تبدیلیوں کا پتا لگالیا جو کورونا وائرس کا خاتمہ کرسکتی ہیں۔ماہرین کا یہ دعویٰ بھی ہے کہ ان کے اختیار کردہ طریقے سے کسی شخص میں کورونا وائرس ہونے یا نہ ہونے کا پتا بھی لگایا جاسکے گا۔

 

یہ بھی دیکھیں

ڈائری لکھنے سے ذہنی و مدافعتی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

لندن:کمپیوٹرائزڈ اور اسمارٹ موبائل فون کے دور میں اب اگرچہ ڈائریز لکھنے کا رجحان کم …