جمعہ , 19 اپریل 2024

ممبئی کا تاج محل ہوٹل بھی کرونا وائرس کی زد میں، متعدد ملازمین متاثر

ممبئی : دنیا بھر میں تباہی پھیلانے والا کورونا وائرس اب ممبئی کے مشہور زمانہ تاج محل ہوٹل تک بھی پہنچ گیا، ہوٹل کے متعدد ملازمین کورونا وائرس ٹیسٹ میں مثبت پائے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کووڈ19 نے ممبئی کے تاج ہوٹل میں بھی اپنی جگہ بنا لی ہے، تاج گروپ آف ہوٹلس کے متعدد ملازمین گزشتہ کچھ دنوں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔اس حوالے سے آئی ایچ سی ایل کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو افراد کووڈ19 ٹیسٹ میں مثبت ہائے گئے ہیں ان میں بیماری کی کوئی علامت نظر نہیں آئی ہے لیکن انہیں علاج کے لیے اسپتال داخل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ باقی افرد جو متاثرین سے ملے تھے انہیں عالمی ادارہ صحت اور حکومتی ہدایات کےمطابق قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

تاج محل پیلس جو کہ گیٹ وے آف انڈیا کے سامنے واقع ہے، اس میں ابھی کوئی بھی مسافر نہیں ہے۔ تاج گروپ آف ہوٹلس میں کورونا وائرس سے ملازمین تب متاثر ہوئے جب ہوٹل انتظامیہ نے تمام طبی عملہ کو ممبئی میں واقع فائیو اسٹار ہوٹلز میں رہنے کی اجازت دے دی تھی۔ہوٹل کے ترجمان نے کہا کہ ان غیر معمولی اوقات میں ہمارے ساتھیوں اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت سب سے زیادہ اہم ہے۔ ایک ذمہ دار کمپنی ہونے کی ہماری اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے اور احتیاطی تدابیر کے طور پر ہم اپنے ملازمین کے لیے ٹیسٹنگ کے معیار کو تیز تر کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوج کے رات سے جاری آپریشن میں شہادتیں 6 ہوگئیں

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے گزشتہ رات سے جاری سرچ آپریشن میں …