ہفتہ , 20 اپریل 2024

گرجاگھروں کی عالمی کونسلوں کا ٹرمپ کے نام خط؛ ایران سے معاشی پابندیاں فورا ہٹانے کا مطالبہ

واشنگٹن : گرجا گھروں کی عالمی کونسل (ڈبلیو سی سی) اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں گرجا گھروں کی قومی کونسل (این سی سی سی یو ایس) کی جانب سے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام لکھے گئے ایک خط میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایران پر سے معاشی پابندیوں کو فوری طور پر ہٹا دے۔ذرائع کے مطابق عیسائیوں کی عالمی کونسلوں کی طرف سے امریکی صدر کے نام لکھے گئے ایک خط میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں دنیا بھر میں ایسٹر کی مذہبی تقریبات معطل ہو رہی ہے وہی دنیا بھر کے مسلمان کو بھی رمضان کے مقدس مہینےمیں اپنی عبادات معطل کرنی پڑھ رہی ہے کورونا وائرس دنیا بھر کے انسانوں کے لیے ایک نیا چیلنج ہے اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ انسانی معاشروں کو چاہئیں کہ وہ اس بیماری سے انسانوں کو جانی و مالی نقصان سے بچانے کی کوشش کریں ۔انہوں نے اپنے خط میں مزید لکھا ہے کہ ناول کورونا وائرس ہر جگہ انسانیت کا مشترکہ دشمن ہے۔ اس سےہر قومیت ، نسل ، مذہب ، سیاست یا کسی بھی دوسرے گروہ سے تعلق رکھنے والے انسان متاثر ہو رہے ہیں ۔علاوہ ازیں دنیا کے بہت سارے ملکوں میں لوگ نہ صرف غربت کا شکار ہیں بلکہ صحت کی سہولتوں سے بھی محروم ہیں جس کی وجہ سے ان ممالک میں کورونا وائرس بُری طرح ان ممالک کے لوگوں کو متاثر کر رہا ہے ۔
اس تناظر میں ، گرجا گھروں کی عالمی کونسل (ڈبلیو سی سی) اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں گرجا گھروں کی قومی کونسل (این سی سی سی یو ایس) یہ سمجھتی ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر لگائی جانے والی پابندیوں سے ایران کے عوام پربُرے اثرات پڑ رہے ہیں اور گرجا گھروں کی عالمی کونسل ڈبلیو سی سی اور ریاست ہائے متحدہ امریکا میں گرجا گروں کی قومی کونسل ( این سی سی سی یو ایس)کواس عالمی وبا کے دوران امریکا کی جانب سے ایران پر لگائی جانے والی پابندیوں پر گہری تشویش ہے ۔

انہوں نے خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ ایران میں اس عالمی وبا کورونا وائرس سے 67000 سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اورسرکاری اعداد وشمار کے مطابق 4000 سے زیادہ اموات ہو چکی ہےاور یوں ایران اس عالمی وبا کورونا وائرس سے مشرق وسطیٰ میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن گیا ہے جبکہ دوسری جانب ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی طرف سے یکطرفہ طور پر ایران پرسخت پابندیاں لگائی گئی ہے جس کی وجہ سےایران معاشی طور پر کمزور ہوتا جار رہا ہے اور اس عالمی وبا سے نمٹنے میں ایران کا شعبہ صحت بُری طرح ناکام بھی دیکھائی دے رہاہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ دی لانسیٹ میں شائع ہونے والے ایک حالیہ مضمون کے مطابق ،ایران کو اس وبا کی روک تھام ، تشخیص اور علاج کے تمام ذرائعوں کے حصول میں بالواسطہ اور بلا واسطہ طور پر رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ ایران کو حفاظتی گاؤن ، ضروری ادویات اور دواسازی کی لیبارٹریز کے سامان کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وبائی اموات کو روکنے میں مشکلات درپیش ہیں ۔ دوسری جانب ڈبلیو ایچ او اور دیگر بین الاقوامی انسانی ہمدردی کی تنظیموں کی جانب سے ایران کو بھیجی گئی امداد کے باوجود ایران میں اس وبا کے پھلائو میں کمی نہیں آرہی اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ ایران میں اس وبا کے پھیلنے میں سب سے بڑی رکاوٹ امریکا کی جانب سے ایران پر لگائی گئی معاشی پابندیاں ہیں جنہیں فوری طور پر ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔

عیسائیوں کی عالمی تنظیموں نے ٹرمپ کے نام لکھے گئے اس خط میں ٹرمپ کو مخاطب کر کے اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ آپ سے بین الاقوامی یکجہتی اور انسان دوست اصولوں کے تحت اور وبائی امراض کے خلاف کوششوں کو مستحکم کرنے کے لئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی طرف سے بھی مشترکہ طور پر یہ ا پیل کی گئی ہے کہ آپ ایران کے خلاف عائد پابندیاں ختم کریں۔ ایران ان معاشی پابندیوں کی وجہ سے طبی ساز و سامان درآمد نہیں کرسکتا جبکہ ایران ان معاشی پابندیوں کی وجہ سے بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے بھی ہنگامی قرضے کی درخواست کر چکا ہے ۔انہوں نے ٹرمپ سے ایران کے علاوہ شام ، غزہ ، وینزویلا اور کیوبا سمیت دنیا کے دوسرے ملکوں سے بھی معاشی پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …