ہفتہ , 20 اپریل 2024

یمنی فوج نے نجران میں سعودی عرب کے وحشیانہ حملے کو ناکام بنادیا

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے نجران کے علاقہ میں سعودی عرب کے وحشیانہ حملے کو ناکام بنادیا ہے۔مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے نجران کے علاقہ میں سعودی عرب کے وحشیانہ حملے کو ناکام بنادیا ہے۔ یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے ایک بہت بڑے فوجی حملے کو ناکام بنادیا ہے۔ اس حملے میں سعودی عرب نے سرحدی شہر نجران کے علاقہ رشاحہ میں بہت بڑی فوجی کارروائی کا آغاز کیا جسے یمنی فورسز نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا ۔ یمنی فورسز کے جوابی کارروائی میں سعودی عرب کے متعدد کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ یحیی سریع نے کہا کہ سعودی عرب کے اس حملے سے سعودی عرب کی طرف سے جنگ بندی کا اعلان بھی بے نقاب ہوگیا ہے کیونکہ سعودی عرب جنگ بندی کے فریب کے ذریعہ بہت بڑے حملے کا منصوبہ بنا رہا تھا جسے یمنی فورسز نے ناکام بنادیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …