جمعرات , 25 اپریل 2024

ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ 45 ہزار 983 افراد صحت یاب

تہران: ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 73 ہزار 303 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 4585 افراد کا انتقال ہوگئے اور 45 ہزار 983 افراد بھی صحت یاب ہوکر ہسپتال سے رخصت لے کر گھر چلے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار "کیانوش جہانپور” نے پیر کے روز ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے دونما ہونے والی صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز کے دوپہر سے اب تک ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ 1617 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر ملک میں 73 ہزار303 افراد کرونا وائرش کا شکار ہوگئے ہیں۔جہانپور کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس سے متاثر45 ہزار983 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کا شکار111 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر کرونا وائرس سے متاثرہ ہلاکتوں کی تعداد 4585 تک پہنچ چکی ہے۔

ایرانی محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ 3877 افراد بھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔جہانپور نے کہا کہ خوش قسمتی سے ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاو کی کمی ہوتی رہتی ہے اور ہمیں امید ہے کہ حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کے ذریعے جلد از جلد اس بیماری پر قابو پاسکیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …