جمعرات , 18 اپریل 2024

کرونا وائرس، مونٹی نیگرو کی ایرانی عوام اور حکومت سے یکجھتی کا اظہار

بلغراد: مونٹی نیگرو کا صدر نے ایرانی صدر کے نام سے ایک پیغام میں ایران میں کوویڈ 19 سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور ایرانی حکومت کے ساتھ یکجھتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔مونٹی نیگرو کا صدر ‘ میلو جوکانوویچ’ نے آج بروز پیر اپنے ایرانی ہم منصب ‘ڈاکٹر حسن روحانی’ کو لکھے گئے ایک خط میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ، عصر حاضر کی تاریخ میں دنیا کو سب سے بڑا چیلنج درپیش ہے، جس کے نتائج نے تمام ممالک کو متاثر کیا ہے۔جوکانوویچ نے مزید کہا کہ امید ہے کہ فرنٹ لائن میں طبی ٹیم اور حکومتوں کے اقدامات جلد از جلد اس وائرس کے پھیلاؤ کے خاتمے کا باعث بنیں گے۔مونٹی نیگرو کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اس ملک میں  کرونا سے مبتلا ہونے والوں افراد کی تعداد 267 ہے جن میں 2 افراد جاں بحق اور 4 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 73 ہزار 303 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 4585 افراد کا انتقال ہوگئے اور 45 ہزار 983 افراد بھی صحت یاب ہوکر ہسپتال سے رخصت لے کر گھر چلے گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

طوفان الاقصٰی کے بعد، غاصب اسرائیل سے نفرت میں کئی گنا اضافہ ہوا،سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی میں نمائندہ ولی فقیہ

تہران:حجت الاسلام والمسلمین حاجی صادقی نے بین الاقوامی سطح پر غاصب اسرائیل اور امریکہ سے …