جمعرات , 25 اپریل 2024

گلگت بلتستان میں کورونا دم توڑ رہا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

کورونا سے متعلق گلگت بلتستان سے حوصلہ افزا خبریں آرہی ہیں ان شاء اللہ یہاں کے عوام حکومت کے تعاون سے کورونا کو مکمل طورپر شکست دینے میں کامیاب ہونگے۔تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں کورونا کے حوالے سے صورت حال بالکل کنٹرول میں ہے اور آہستہ آہستہ علاقے سے کورونا دم توڑتا نظر آرہاہے ہم کسی معاملے میں کوئی سستی نہیں کریں گے عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں سب کو ہیلتھ کارڈز دئیے جائیں گے۔
یہاں کسی میں کوئی تفریق نہیں کریں گے کوئی شک نہیں کہ گلگت بلتستان دوسرے صوبوں کی نسبت پسماندہ خطہ ہے ہم اسی حساب سے یہاں کے عوام کو صحت کی بہتر سہولتیں دیں گے۔یہاں کا کوئی بندہ ہیلتھ کارڈ سے محروم نہیں رہیگا سب کو ہیلتھ انشورنس ملے گی تاکہ لوگ اپنا علاج بہتر طریقے سے کرسکیں سکردو ائرپورٹ پر منعقدہ تقریب سے خطاب اور سیاسی و عسکری حکام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ گلگت بلتستان میں کورونا کے حوالے سے صورت حال بالکل کنٹرول میں ہے اور آہستہ آہستہ علاقے سے کورونا دم توڑتا نظر آرہاہے ہم کسی معاملے میں کوئی سستی نہیں کریں گے عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
گلگت بلتستان کے عوام مطمئن رہیں انہیں صحت کی وہ تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی جو ملک کے دوسرے حصوں کے عوام کو حاصل ہیں نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اٹھارٹی کے چیئرمین لفٹنٹ جنرل محمد افضل نے کہاکہ کورونا سے نمٹنے کیلئے ہم نے تمام انتظامات مکمل کرلیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اس سلسلے میں کافی سامان پہنچادئیے گئے ہیں اعلی مشینیں دی جارہی ہیں فنی افراد کابندوبست صوبائی سطح پر کرنا ہوگا تاکہ فراہم کردہ مشینوں کے فوائد عوام کو مل سکیں کیونکہ فنی افراد کے بغیر مشینوں کے فائدے عوام کو نہیں ملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم خالی ہاتھ نہیں آئے ہیں بڑے سامان کے ساتھ آئے ہیں یہاں کے عوام کی مشکلات کا ادراک ہے مسائل کے حل کیلئے این ڈی ایم اے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔انہوں نےکہاکہ کورونا سے متعلق گلگت بلتستان سے حوصلہ افزا خبریں آرہی ہیں ان شاء اللہ یہاں کے عوام حکومت کے تعاون سے کورونا کو مکمل طورپر شکست دینے میں کامیاب ہونگے ہمارا ادارہ حکومت کی بھرپور سپورٹ کررہاہے اور سپورٹ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …