جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکی دھمکیاں نظر انداز کر کے شمالی کوریا نے ایک اور میزائل تجربہ کر دیا

جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے کم درجے پر مار کرنے والے کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا نے آج بروز منگل اعلان کیا کہ شمالی کوریا کی جانب سے میزائلی تجربے کے بعد حالات کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس ملک کی وزارت دفاع اور انٹیلی جنس اس حوالے سے رابطے میں ہیں۔شمالی کوریا کے میزائلی تجربے کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔

شمالی کوریا کے رہنما نے یکم جنوری کو اعلان کیا تھا کہ اگر امریکہ سے مذاکرات شروع نہ ہوئے تو وہ اپنا میزائلی و ایٹمی پروگرام پھر سے شروع کر دے گا۔فروری دوہزار انیس میں ہانوئے مذاکرات کی ناکامی کے بعد سے امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ رک گیا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …