جمعرات , 25 اپریل 2024

کیوٹو کے میئر کا کرونا کی صورتحال میں ایران کیخلاف پابندیوں پر تشویش کا اظہار

شیراز: جاپانی شہر کیوٹو کے میئر نے کرونا وائرس وبائی بیماری (COVID-19) کی صورتحال میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے تسلسل پر تشویش کا اظہار کیا۔یہ بات "دایساکو کادوکاوا” نے منگل کے روز ایرانی شہر شیراز کے میئر "حیدر اسکندرپور” کے نام ایک پیغام میں کہی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کرونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے پابندیاں ختم کرنے پر آپ کا خط موصول ہوا ، اور ایران کے موجودہ حالات کے بارے میں میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا گیا ، جس وائرس کے پھیلنے کا نتیجہ ہے۔
کادوکاوا نے کہا کہ ہم اس صورتحال سے بہت پریشان ہیں اور ان تمام لوگوں سے اظہار احترام کرنا چاہتے ہیں جو مریضوں کے علاج کے لئے میڈیکل سنٹرز میں دن رات انتھک محنت کر رہے ہیں۔انہوں نے میئر شیراز کے خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس شہر میں مشکل صورتحال کے لئے اس کے عوام کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور ہمیں لگتا ہے کہ آپ کے مینیجر لوگوں کو اس صورتحال سے گزرنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ کرونا کے خلاف جنگ میں متحد ہونا چاہیئے اور جلد سے جلد اس پر قابو پالیں تاکہ دنیا کے عوام بلاشبہ بغیر کسی پریشانی اور خوف کے اپنی معمول کی زندگی میں واپس آجائیں گے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ شیراز کے میئر نے 11 مارچ کو بین الاقوامی تنظیموں اور شیراز کے سسٹر سٹیز کو لکھے گئے خطوط میں اس بات پر زور دیا تھا کہ امریکی پابندیوں نے کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کی کوششوں کو بہت مشکلات کا سامنا کیا ہے۔انہوں نے ان عالمی تنظیموں سے ایران مخالف امریکی ظالمانہ پابندیوں کی منسوخی کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

طوفان الاقصٰی کے بعد، غاصب اسرائیل سے نفرت میں کئی گنا اضافہ ہوا،سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی میں نمائندہ ولی فقیہ

تہران:حجت الاسلام والمسلمین حاجی صادقی نے بین الاقوامی سطح پر غاصب اسرائیل اور امریکہ سے …