جمعرات , 18 اپریل 2024

رمضان میں عبادت گاہیں کھولنےکےحوالےسےعلمائے کرام سےمشاورت کروں گا:وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ رمضان میں مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے، رمضان میں عبادت گاہیں کھولنے کے حوالے سے علمائے کرام سے مشاورت کروں گا ۔وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے صورتحال کے پیش نظر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سکولز ،کالجز،یونیورسٹی، میچز اور 23 مارچ کی پریڈ بند کر دی ،کورونا وائرس کے باعث ملک کو لاک ڈاؤن کیا گیا،پوری دنیا میں لاک ڈاؤن ہو چکا ہے ، پاکستان میں کورونا کے 26 کیسز آنے پر ملک لاک ڈاؤن کر دیا،ہمیں احساس تھا کہ لاک ڈاؤن سے مسائل پیدا ہوں گے ،مجھے سب سے زیادہ فکر دیہاڑی دار طبقے کی تھی،ڈیلی ویجرز اور دکانداروں کی مشکلات کا احساس ہے ۔لاک ڈاؤن سے چھوٹے دکاندار بے روزگا ر ہو گئے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ احساس پروگرام میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہے ،پروگرام کے تحت 28 لاکھ خاندانو ں میں امدادی رقم تقسیم کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ جہاں لوگ اکٹھے ہوتے ہیں وہاں کورونا پھیلتا ہے ،ہمارے اندازے سے صرف 30 فیصد کورونا ملک میں پھیلا ہے ، خوشی ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث کورونا وائرس زیادہ نہیں پھیلا،پاکستان میں اندازے سے کم کیسز اور اموات ہوئیں،اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان میں توقع سے کم اموات ہوئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کسی بھی وقت پھیل سکتا ہے ،ہمیں مزید احتیاط کرنی ہے،اگر بے احتیاطی ہو گئی تو موجودہ ہیلتھ سسٹم مقابلہ نہیں کر سکے گا ۔ملک میں لاک ڈاؤن مزید 2 ہفتوں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ،تعلیمی ادارے،سینما اور عوامی مقامات بند رہیں گے،تعمیراتی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،دیہات میں گندم کی کٹائی کی وجہ سے کسی قسم کی مداخلت نہیں ہو گی،گندم کٹائی کا سیزن ہے ،تمام رکاوٹیں دور کر دی ہیں۔
ان کا مزید کہناتھا کہ وفاق اور صوبوں کو درمیان انڈسٹریز کھولنے پر اتفاق ہوا ہے ،شہروں میں آج سے کنسٹرکشن سیکٹر کھول رہے ہیں،اس انڈسٹری میں لوگوں کو زیاہ روزگار ملتا ہے ،زراعت کے بعد سب سے زیادہ روزگار کنسٹرکشن میں ہے۔صوبے لاک ڈاؤن کھولنا نہیں چاہتے تو وفاق زبردستی نہیں کرے گا،صوبے اگر تعمیراتی سیکٹر نہیں کھول سکتے تو اپنے اختیارات کا استعمال کر سکتے ہیں،تعمیراتی انڈسٹری کے لیے کل آرڈیننس آ جائے گا،آرڈیننس کے تحت تعمیراتی انڈسٹری کو بہت بڑا پیکج دیں گے ۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گندم اور ڈالر کی سمگلنگ روکنے کیلئے قانون سازی سخت کر رہے ہیں،ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے،خطرہ ہے کہ ملک سے گند م اور ڈالر کو سمگل کیا جا سکتا ہے ،سمگلنگ کرنے والے مینجر کو نہیں بلکہ مالک کو پکڑیں گے۔رمضان سے پہلے ذخیرہ اندوزی مصنوعی مہنگائی پیدا کرتے ہیں،رمضان میں مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے،سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت آرڈیننس لا رہے ہیں،جس کے تحت سخت سزائیں دی جائیں گے،انہوں نے کہا کہ رمضان میں عبادت گاہیں کھولنے کے حوالے سے علمائے کرام سے مشاورت کروں گا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …