جمعہ , 19 اپریل 2024

پی سی بی نے کرکٹرز کی تنخواہوں میں کٹوتی کا امکان مسترد کردیا

لاہور: پی سی بی نے کرکٹرز کی تنخواہوں میں کٹوتی کا امکان مسترد کردیا ہے۔ویڈیو بیان میں چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ ملک کے انٹرنیشنل کرکٹرز ہویا ڈومیسٹک سب ہمارے اسٹیک ہولڈر ہیں، ان کے مفادات کا تحفظ کریں گے، تنخواہوں میں کوئی غیرمعمولی کٹوتی نہیں کی جائے گی، نئے کنٹریکٹ پالیسی کے مطابق دیے جائیں گے۔احسان مانی نے کہا کہ اسٹاف کی چھانٹی کا بھی کوئی ارادہ نہیں، سابق کرکٹرز کو پینشن دینے سمیت ہرممکن مدد کرتے رہے ہیں، اس باربھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، پی سی بی کے اخراجات میں کمی ضرورکرنا ہوگی، اس کے لیے مناسب طریقہ کاراختیارکیا جائے گا۔

 

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …