منگل , 23 اپریل 2024

آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔امریکی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ملاقات میں افغانستان میں امریکی ریزولیوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل آسٹن ملر بھی شریک تھے۔ترجمان امریکی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں امریکی رہنماؤں نےافغانستان میں دیرپا امن پر بات چیت کی۔امریکی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق پاکستانی فوجی قیادت نے افغان امن عمل، دیرپا امن کے لیے اپنا عزم دہراتے ہوئے افغان مسئلے کے سیاسی حل میں مدد کی یقین دہانی کو دہرایا۔اس سے قبل امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نور خان ایئر بیس پہنچے جہاں پر متعلقہ حکام نے ان کا استقبال کیا۔بعد ازاں زلمے خلیل زاد سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے۔

 

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …