ہفتہ , 20 اپریل 2024

لاک ڈاؤن کے دوران کون کون سے کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی ؟؟ جانیے

اسلام آباد : حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران تعمیراتی انڈسٹری کو کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے اس کے علاوہ تعمیرات سے وابستہ دیگر شعبے بھی پنا کام جاری رکھیں گے، گندم کی کٹائی میں تمام رکاوٹیں دور کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آج سے تعمیراتی انڈسٹری کو کھولنے کے اعلان کے بعد مزدور طبقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تعمیرات انڈسٹری سے جڑے دیگر کاروبار بھی کھولے جارہے ہیں، گندم کٹائی کا بھی سیزن ہے اس میں تمام رکاوٹیں دور کردی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں جن کاروباروں کو کھول سکتے ہیں صرف انہیں کھولیں گے، تعمیرات کی انڈسٹری میں کیا کیا کھولنا ہے اس پر بھی طویل مشاورت کی گئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گندم کٹائی کابھی سیزن ہےاس میں تمام رکاوٹیں دورکردی ہیں، ذخیرہ اندوزی اور گندم کی اسمگلنگ سے متعلق سخت آرڈیننس لایا جائے گا، ذخیرہ اندوزی اور گندم کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو سخت سزائیں دیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کے باعث ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتے کی توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، پوری دنیا میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کیے گئے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …