ہفتہ , 20 اپریل 2024

عراقی فورسز نے مغربی عراق میں فوجی کارروائی کا آغاز کر دیا

بغداد: پاپولر موبلائزیشن یونٹس (حشد الشعبی) نے منگل کے روز مغربی عراق کے الانبار گورنری میں فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔الانبار آپریشنز کے نائب کمانڈر ، احمد نصراللہ نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ "آپریشن وادی الغاری کے علاقے سے شروع ہوا ہے اور یہ آپریشن وسیع صحرا میں موجود سعودی نواز داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گا۔
انہوں نے کہا کہ "ان وادیوں میں وادی الغری ، وادی الاوجا اور وادی المالسی بھی ہیں ، جو وادی حوران کے بعد اس خطے کی سب سے بڑی وادیوں میں شمار ہوتی ہیں۔”نصراللہ نے مزید کہا ، "ان وادیوں کے ذریعے تحریک چلائی گئی تھی ، اور اس علاقے کو عبور کرلیا گیا تھا۔ تاہم حشد الشعبی کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ  ہم ان دہشت گردوں کا عراقی کے کونے کونے سے نام و نشان مٹا کر رکھ دیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …