جمعہ , 19 اپریل 2024

ہزاروں شامی پناہ گزیں ادلب واپس آگئے

شمالی شام پر ترکی اور داعش سے وابستہ عناصر کی جارحیت کا سلسلہ رکنے کے بعد تقریبا ایک لاکھ دس ہزار شامی پناہ گزیں صوبہ ادلب میں واپس آگئے ہیںترکی اور روس نے چھے مارچ کو ایک سمجھوتے پر دستخط کئے تھے جس کے بعد شمال مغربی شام میں واقع صوبہ ادلب میں جنگ بندی کے نفاذ پر عمل کیا جا رہا ہے۔

شامی پناہ گزینوں کے امور کے سربراہ محمد حلاجفی نے کہا ہے کہ گذشتہ چالیس دنوں سے جاری جنگ بندی کے نتیجے میں اب تک ایک لاکھ نو ہزار سات سو چودہ شامی پناہ گزیں ادلب واپس آ چکے ہیں۔روس اور ترکی کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کے مطابق شمالی شام کے M4 بین الاقوامی ایئرپورٹ سے چھے کلومیٹر کے فاصلے پر ایک پر امن راہداری بنائی جائے گی جس پر روس اور ترکی کی فوجی گاڑیاں گشت کرتی رہیں گی۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل کے غزہ اور لبنان کے بعد شام پر بھی فضائی حملے؛ 11 فوجی جاں بحق

دمشق: اسرائیل نے غزہ اور لبنان کے بعد شام میں بھی فضائی حملے کیے جس …