جمعہ , 19 اپریل 2024

میکسیکو کا مشہور ساحل ویران، مگر مچھوں نے ڈیرہ جمالیا

میکسیکو کی ریاست واخاکا میں سیاحوں کے لیے متعدد بیچ بنائے گئے ہیں جہاں ہر وقت سیاحوں کا رش رہتا ہے لیکن اب کورونا وائرس کے باعث واخاکا کے سیاحتی مقام ویران ہوگئے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق ایک دہائی میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ سیاحتی مقام پر مگر مچھ آرام کرتے نظر آئے ہیں۔یہ ہی نہیں ہوٹل اور ریزورٹس بند ہونے سے چیتے بھی ہوٹل کی لابی میں دندناتے نظر آرہے ہیں۔یاد رہے کہ کورونا وائرس کے باعث اٹلی میں بھی سیاحتی مقامات بالکل بند ہیں اور وہاں لاک ڈاؤن جاری ہے، اس کے علاوہ ترکی میں بھی مہلک وائرس کے باعث سیاحتی سرگرمیاں مانند پڑگئی ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …