جمعہ , 19 اپریل 2024

شہریار آفریدی چیئرمین کشمیر کمیٹی مقرر

اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے سید فخر امام کا بطور چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی استعفیٰ قبول کرکے ان کی جگہ وزیرمملکت شہریار آفریدی کو کشمیرکمیٹی کا چیئرمین مقررکر دیا۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سید فخر امام کا بطور چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی استعفیٰ کا اطلاق 15 اپریل 2020 سے ہوگا۔فخر امام نے وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک بننے کے بعد کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔ترجمان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیرمملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی کو کشمیر کمیٹی میں سید فخر امام کی جگہ بطور رکن شامل کرکے چیئرمین بھی مقرر کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے بعض وفاقی وزراء کے قلمدان تبدیل کیے تھے۔وزیراعظم نے فخر امام کو کابینہ میں شامل کرکے وفاقی وزیر برائے فوڈ اینڈ سیکیورٹی تعینات کیا اور  شہریار آفریدی سے  وزیرمملکت برائے انسداد منشیات کا عہدہ واپس لے لیا تھا تاہم بعد ازاں انہیں یہ عہدہ دوبارہ تفویض کردیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …