ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران کے خلاف امریکی پابندیاں ظالمانہ اور غیر انسانی ہیں : ترکی

ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی پابندیاں ظالمانہ اور غیر انسانی ہیں ۔آران نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ چاووش اوغلو نے واشنگٹن ٹائمز میں شائع ہونے والے اپنے مقالے میں لکھا کہ ایران اوردیگرممالک کے خلاف امریکی پابندیاں ایک سیاسی ہتھیار میں تبدیل ہوئی ہیں جس کا مقصد ان ممالک کو نقصان پہنچانا ہے جو واشنگٹن کی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔ترکی کے وزیر خارجہ نے اس مقالے میں لکھا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں نہ فقط ایران کو نقصان پہنچا رہی ہیں بلکہ اس کے ہمسایہ ممالک کو بھی اس سے نقصان پہنچ رہا ہے اور یہ آزاد تجارت کے خلاف ہے۔

چاووش اوغلو نے کورونا وائرس سے قبل عالمی نظام کی ابتر صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پہلی ترجیح انسانی جان کی حفاظت ہونی چاہئیے لیکن امریکہ کی پابندیوں نے مختلف شعبوں من جملہ طب کے شعبے کو متاثر کیا ہے۔واضح رہے کہ ترکی کے حکام نے ایران میں کورونا کے پھیلاو کے بعد ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے خاتمے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیاں کورونا کا بہتر طریقے سے مقابلہ کرنے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …