ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران میں کرونا وائرس کے 52،229 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں

تہران: ایرانی محکمہ صحت کے مطابق، اب تک ملک کے اندر مجموعی طور پر کرونا وائرس کے 52،229 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں اور 77،995 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 4،869 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان "کیانوش جہانپور” نے جمعرات کے روز ملک کے اندر کرونا وائرس سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق وضاحتیں پیش کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک ملک کے اندر 1606 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ روز سے اب تک ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 92 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں اور اب تک کوویڈ- 19 کا شکار 4869 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ  3594 افراد کی نازک صورتحال ہے۔جہانپور نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی صحت کی صورتحال سے آگاہ ہونے کیلئے محکمہ صحت کی ویب سائٹ  salamat.gov.ir کا ملاحظہ کریں۔انہوں نے کہا کہ اب تک 310،340 کوویڈ 19 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران کبھی بھی امریکی افواج کے خلاف کسی حملے میں ملوث نہیں، ایرانی مندوب

نیویارک:اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل مندوب نے تہران کے خلاف امریکی بے …