منگل , 23 اپریل 2024

شام : کار بم دھماکے میں ترکی کے فوجی ہلاک اور زخمی

شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد نے تصدیق کی ہے کہ شام کے شمالی صوبے الحسکہ کے گاؤں الاہراس میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں ترکی کے فوجی بھی شامل ہیں۔المرصد کے مطابق دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی کے ذریعے ترکی کے فوجیوں اور اس کے ہمنوا ایک گروپ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

واضح رہے کہ المرصد نے چند روز قبل اسی صوبے میں راس العین کے مغرب میں واقع قصبے مبروکہ میں زور دار دھماکا سنائی دیے جانے کی تصدیق کی تھی۔ گولہ بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے کی جانے والی اس کارروائی میں ترکی کے ہمنوا گروپ "احرار الشرقيۃ” کی سیکورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں گروپ کے متعدد عناصر زخمی ہو گئے۔گذشتہ ماہ مارچ کے وسط میں بھی راس العین کے دیہی علاقے میں ایک کار بم دھماکے میں ترکی کے فوجی اہل کار زخمی اور ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل کے غزہ اور لبنان کے بعد شام پر بھی فضائی حملے؛ 11 فوجی جاں بحق

دمشق: اسرائیل نے غزہ اور لبنان کے بعد شام میں بھی فضائی حملے کیے جس …