ہفتہ , 20 اپریل 2024

چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس سے اچانک ہلاکتوں میں اضافہ

بیجنگ: چینی حکام نے ووہان میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کے حوالے سے نظر ثانی شدہ ڈیٹا جاری کیا ہے جس کے مطابق ووہان میں مزید 1290 نئی اموات کے بعد ملک بھر میں اموات کی تعداد 4 ہزار 642 ہو گئی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 82 ہزار 367 ہے جن میں سے 78 ہزار افراد صحت یاب ہو کر گھرو ں کو جا چکے ہیں۔چینی حکام کے مطابق 2020 کے پہلے سہ ماہی میں ملکی معیشت 6 اعشاریہ 8 فیصد کم ہوئی ہے جو کہ 44 سالوں میں پہلی بار دیکھی گئی ہے۔

اٹلی میں عالمگیر وبا سے اموات کی تعداد 22 ہزار 170 اور اسپین میں 19 ہزار 315 ہو گئی ہے جب کہ فرانس میں بھی اب تک 17 ہزار 920 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔برطانیہ میں 13 ہزار سے زائد جب کہ ایران میں 4 ہزار 869 اور جرمنی میں 4 ہزار 52 افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔بیلجیم میں بھی 4 ہزار 800 سے زائد افراد کورونا وائرسے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ برازیل میں 1952 اور ترکی میں 1643 اموات ریکارڈ ہو چکی ہیں۔امریکا کی جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21 لاکھ 84 ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کہ اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 46 ہزار 898 ہو گئی ہے

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …