جمعہ , 19 اپریل 2024

آرٹیفیشل انٹیلجنس کے ذریعے کورونا کا پتا لگانا ممکن

ملک کے نمبر ون نیوز چینل بول پر باصلاحیت نوجوان نے بتایا کہ آرٹیفیشل انٹیلجنس کے ذریعے کورونا کا پتا لگانا ممکن ہے۔بول کی جانب سے اچھائی عیاں کرنے اور باصلاحیت افراد کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے جس کی بنیاد پر ماسک چیک پاکستان کے خالق محمد علی زیدی بول کے نیوز شو میں شریک ہوئے۔ٹیلنٹڈ نوجوان نے سی سی ٹی وی کے ذریعے کورونا کی تشخیص کا طریقہ بتایا ۔ملک کے نمبرون نیوز چینل بول پر باصلاحیت نوجوان نے بتایا کہ آرٹیفیشل انٹیلجنس کے ذریعے کورونا کا پتا لگانا ممکن ہے، کسی بھی مقام پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے لوگوں کے طرز عمل سے وائرس کا پتہ لگائیں گے ۔شناخت کے بعد انکی قرنطینہ منتقلی بھی ممکن ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ کس طرح یہ دیکھیں گے کہ لوگوں نے ماسک پہنا ہے کہ نہیں ، کھانس رہے ہیں یا چھینک رہے ہیں ۔ اس میں جی پی آر ایس نصب ہے جو انتظامیہ کو متاثرہ مریض تک پہنچادے گا جہاں سے اسے قرنطینہ پہنچایا جائے گا۔محمد علی زیدی کے مطابق سارے کام میں نادرا کی معاونت درکار ہوگی جبکہ انہوں نے وزیراعظم ،صدر اور آرمی چیف سے بھی مدد کی اپیل کہا انہیں مالی امداد نہیں صرف انسانی خدمات درکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم صاحب، صدر اور چیف آف آرمی اسٹاف سے مدد چاہتا ہوں، مجھے پیسے نہیں صرف ہیومن ریسورس چاہیے ۔محمد علی زیدی کہتے ہیں انکا طریقہ مہنگی کٹس کا خرچہ بچا سکتا ہے ۔ جب تک کورونا کی ویکسین نہیں آتی ۔ صرف تشخیص اور آئسولیشن ہی بچاؤ کا واحد راستہ ہے ۔

اس سے قبلکورونا وائرس سے بچاؤ اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تشکیل دی گئی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے کیلئے وزیراعظم آفس نے تمام صوبائی چیف سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کر دیا۔ متعلقہ حکومتی اداروں اور انتظامی افسران کو ضروری ہدایات جاری کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …