جمعہ , 19 اپریل 2024

صرف 5 منٹ درخت سے لپٹ کر دکھ بانٹیں اور خوش رہیں

عالمگیر وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر عالمی ادارہ صحت کی جانب سے لوگوں کو سماجی دوری اختیار کرنے کے ساتھ گلے ملنے اور مصحافہ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر اب انسان ایک دوسرے سے گلے نہیں مل سکتے لیکن وہ درختوں کو تو گلے لگا ہی سکتے ہیں، جی ہاں آئس لینڈ کے محکمہ جنگلات کی جانب سے شہریوں کو ترغیب دی جا رہی ہے کہ وہ اب درختوں سے گلے ملیں۔محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ اس مشکل وقت میں جب لوگوں کو ایک دوسرے سے الگ تھلگ رہنے کا کہا گیا ہے اور انہیں ایک دوسرے کو گلے لگانے کو بھی منع کیا گیا ہے تو اس وقت شہری انسانوں کے بجائے درختوں کو گلے لگا سکتے ہیں۔

حکام نے شہریوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دن میں صرف 5 منٹ درخت سے لپٹ کر اپنے دکھ بانٹیں اور اس مشکل وقت میں خوش رہیں۔آئس لینڈ کے محکمہ جنگلات نے لوگوں کو متنبہ بھی کیا کہ ہر شخص ایک ہی درخت سے نہیں بلکہ الگ الگ درخت سے گلے ملے اور جنگل جانے والے تمام افراد راستوں کو صاف بھی کریں۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …