جمعرات , 25 اپریل 2024

ملک میں آج کورونا سے مزید 5 اموات، مجموعی ہلاکتیں 143 اور کیسز 7497 ہوگئے

ملک بھر سے آج اب تک کورونا کے مزید 93 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 5 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں.پاکستان میں کورونا وائرس سے آج اب تک مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 143 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 7497 تک پہنچ گئی۔ملک میں ہونے والی 143 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ 50 ہلاکتیں خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں جب کہ سندھ میں 47 ، پنجاب 37 ، بلوچستان 5 ، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

اموات

مصدقہ کیسز

صوبہ /علاقہ

37 3391 پنجاب
47 2217 سندھ
50 1077 خیبرپختونخوا
05 351 بلوچستان
03 250 گلگت بلتستان
01 163 اسلام آباد
0 48 آزاد کشمیر
143 7497 کل تعداد

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …