منگل , 23 اپریل 2024

حکومت اسلام آباد کو صحت کے حوالے سے ماڈل سٹی بنا رہی ہے،ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ حکومت اسلام آباد کوہیلتھ کے حوالے سے ماڈل سٹی بنا رہی ہے اور یونیورسل ہیلتھ کوریج یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزاکی زیر صدارت اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کااجلاس ہوا ، اجلاس میں سی ای اواتھارٹی ڈاکٹر سید علی حسین نقوی نے بریفنگ دی۔معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ پہلی بار اسلام آباد میں ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کاقیام عمل میں آیا ہے، چاروں صوبوں میں ہیلتھ کیئر کمیشن کام کر رہے ہیں ، اسلام آباد میں صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے اتھارٹی کاقیام وقت کا تقاضا تھا۔

ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ شعبہ صحت اور عوام کی فلاح کیلئے اتھارٹی کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا، وزیر اعظم کےوژن کے مطابق صحت کا شعبہ ہمارا اولین ترجیح ہے۔انھوں نے کہا کہ اتھارٹی نجی اسپتال ،کلینک ،لیب کو ریگولیٹ کرے گی ، حکومت اسلام آباد کوہیلتھ کے حوالے سے ماڈل سٹی بنا رہی ہے اور یونیورسل ہیلتھ کوریج یقینی بنانے کےلیےپرعزم ہیں۔معاون خصوصی برائے صحت نے مزید کہا کہ حکومت پرائمری ہیلتھ کئیر سسٹم کو مضبوط بنارہی ہے ، اتھارٹی کو شفافیت اور عوامی جواب دہی کی پالیسی پرگامزن رہنا ہوگا۔

 

یہ بھی دیکھیں

ڈائری لکھنے سے ذہنی و مدافعتی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

لندن:کمپیوٹرائزڈ اور اسمارٹ موبائل فون کے دور میں اب اگرچہ ڈائریز لکھنے کا رجحان کم …