جمعہ , 19 اپریل 2024

ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کیخلاف خصوصی آرڈیننس لا رہے ہیں: فروغ نسیم

وفاقی وزیرِ قانون بیرسٹر فروغ نسیم کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتِ حال میں کسی کو ناجائز فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے، ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خلاف خصوصی آرڈیننس لا رہے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ حالات کے تبدیل ہونے پر آرڈیننس کو بدلا بھی جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان آرڈیننسز سے قبل کنسٹرکشن انڈسٹری کے لیے آرڈیننس بھی جاری ہوا ہے۔وفاقی وزیرِ قانون نے کہا کہ کورونا وائرس نے انسانی ترقی کا راز افشا کر دیا ہے، اس وائرس کا معاملہ پوری دنیا کے لیے چیلنج بن چکا ہے۔فروغ نسیم نے مزید کہا کہ ہر شخص کو سماجی فاصلوں اور دیگر احتیاط پر عمل کرنا ہو گا، کورونا وائرس کا علاج کسی کے پاس نہیں صرف احتیاط سے ہی اس سے بچا جا سکتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں، آرڈیننس غیر قانونی راستوں سے اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …