ہفتہ , 20 اپریل 2024

سندھ حکومت کا ٹائیگر فورس کو راشن تقسیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قائم کردہ ٹائیگر فورس کو راشن تقسیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس ضمن میں چیف سیکریٹری سندھ کےاحکامات پرصوبےبھر کےکمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھرمیں راشن کی بہتر تقسیم کیلئےٹائیگرفورس کی خدمات لی جائیں۔

یاد رہے کہ کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس قائم کی تھی جس میں اب تک 9 لاکھ 41 ہزار سے نوجوانوں نے رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔گزشتہ دنوں ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا تھا کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کسی سیاسی جماعت کی نہیں بلکہ ملک کی رضا کار فورس ہو گی۔ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس وبا سے لڑنے کے لیے مشکل حالات میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کرے گی۔وزیراعظم عمران خان نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تشکیل کا اعلان کیا تھا جو مشکلات میں گھرے عوام الناس کی مدد کا فریضہ سر انجام دے گی۔کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی سربراہی وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کررہے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …