جمعرات , 18 اپریل 2024

کراچی بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا۔

کراچی؛ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایس آئی یو نے حساس اداروں سے مل کر ایک کارروائی کے دوران دہشت گرد تنظیم القاعدہ برصفیر کے چار دہشت گرد گرفتار کر لیے ہیں۔جیونیوز نے یہ خبر دی ہے کہ ایس ایس پی عرفان بہادر کے مطابق دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔ان چار دہشت گردوں کے جو نام ہے ان میں محمد عمر ؛ محمد بلال ، محمد بشیر اور محمد عامر شامل ہے یہ چاروں افغانستان سے تربیت یافتہ ہے ان کا جو امیر ہے وہ افغانستان میں موجود ہے محمد حنیف عرف ذررار اس کا نام ہے۔ انہوں نے شہر میں مختلف کارروائیوں کے لیے دھماکہ خیز مواد رکھا ہوا تھا انہوں نے حساس مقامات کی نشاندہی کی تھی اور ریکی کی تھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سٹی کورٹ، پولیس ٹریننگ سنٹر اور لا انفورسمینٹ کے ادارے اور دفاتر ان دہشت گردوں کے نشانے پر تھے۔ ایس ایس پی عرفان نے مزید بتایا ہے کہ  ان کے پاس دیسی ساختہ بم بنانے کا مواد بھی کافی مقدار میں موجود تھا ان کے مزید بھی ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کوشیشیں کی جا رہی ہے اور ان سے مزید تفتیش کو آگے بڑھا جا رہا ہے

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …