ہفتہ , 20 اپریل 2024

پنجاب کی جیلوں میں 94 قیدیوں میں کرونا کی تصدیق

لاہور: صوبہ پنجاب کی 8 جیلوں میں 94 قیدیوں میں کرونا کی تصدیق ہوگئی، قیدیوں کو اسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جیل حکام کا کہنا ہے کہ کیمپ جیل لاہور میں 59، سیالکوٹ میں 14، گوجرانوالہ جیل میں 7،ڈی جی خان میں 9، بھکر جیل میں 2، فیصل آباد، قصور، حافظ آباد جیل میں ایک ایک قیدی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔جیل حکام کے مطابق قیدیوں کو اسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا،کیمپ جیل لاہور میں مجموعی طور پر527 قیدیوں کےٹیسٹ کرائےگئے،اب تک 438 قیدیوں کی رپورٹ موصول ہوئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 59 قیدیوں کی رپورٹ مثبت ،379 کی کرونا رپورٹس منفی آئی ہیں، 89قیدیوں کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے۔کرونا کے زیادہ کیسز آنے پر کیمپ جیل سے 1500 قیدیوں کو دوسری جیلوں میں منتقل کیاگیا۔جیل حکام کے مطابق کیمپ جیل میں 21 مارچ کو پہلے قیدی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جو ٹھیک ہوگیا۔واضح رہے کہ ملک میں نئے کرونا وائرس COVID 19 کے مریضوں کی تعداد 8348 ہو گئی ہے جبکہ 168 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …