ہفتہ , 20 اپریل 2024

کینیڈا میں فائرنگ سے ہولیس افسر سمیت 16 افراد ہلاک

اوٹاوا: کینیڈا میں فائرنگ کے واقعے میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک گئے، پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ حملہ آور کو بھی ہلاک کردیا۔تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے مشرقی صوبے نووا اسکوشیا میں کرونا وائرس بحران کے دوران بھی فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے 216 افراد جان کی بازی ہار گئے۔پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو حملہ آور نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون پولیس افسر بھی ہلاک ہوگیا جبکہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں مشتبہ حملہ آور بھی مارا گیا۔

پولیس نے میڈیا ذرائع کو بتایا کہ مشتبہ حملہ آور کی شناخت 51 سالہ گبریل وارٹ مین کے نام سے ہوئی ہے جس نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی اور جائے وقوعہ پر پولیس کار میں ہی پہنچا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ سال کینیڈا کے شہر کیوبک میں مسجد میں فائرنگ کرکے 6 نمازیوں کو شہید کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔واضح رہے کہ 29 سالہ الیگزینڈر ہسونیٹ نے 2017 میں کینیڈا کے شہر کے کیوبک کی ایک مسجد میں فائرنگ کرکے 6 نمازیوں کو شہید اور 6 کو زخمی کردیا تھا، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے واردات کو دہشت گردی قرار دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …