جمعہ , 19 اپریل 2024

شمالی کوریاکے رہنما کم جونگ اُن کی طبیعت انتہائی ناساز ہو گئی

شمالی کوریاکے سربراہ کم جونگ اُن کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں۔مختلف غیر ملکی نشریاتی اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ کم جونگ اُن کی طبیعت دل کے آپریشن کے بعد انتہائی خراب ہے مگر اب تک شمالی کوریا کی جا نب سے تصدیق نہیں کی گئی۔شمالی کوریا کی مقبول ویب سائٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ 12 اپریل کے آپریشن کے بعد کم جونگ کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے، وہ مشرقی ساحلی علاقے کی تفریح گاہ میں رہائش پزیر ہیں۔شمالی کوریا کے سر کاری میڈیا پر وہ 11 اپریل کو دکھائی دیے تھے اس کے بعد وہ 15 اپریل کو اپنے والدکے یوم پیدائش کی تقریبات میں شریک نہیں تھے جب کہ کم اس سے 4 دن قبل ایک سرکاری اجلاس میں بھی شریک تھے۔دوسری جانب امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل اور نیشنل انٹیلی جنس نے مؤقف دینے سےگریز کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …