جمعرات , 25 اپریل 2024

ہم صبر و استقامت کے ساتھ ، کورونا اور صہیونی دشمن کو شکست دے سکتے ہیں

ہم صبر  و استقامت کے ساتھ ، کورونا اور صہیونی دشمن کو شکست دے سکتے ہیں
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر خطاب میں رمضان المبارک کے معنوی آثار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم صبر و استقامت کے ساتھ ، کورونا اور صہیونی دشمن کو شکست دے سکتے ہیں۔مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے  رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر خطاب میں رمضان المبارک کے معنوی آثار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم صبر و استقامت کے ساتھ ، کورونا اور صہیونی دشمن کو شکست دے سکتے ہیں۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ روزہ انسان کو قدرت شکیبائي  عطا کرتا ہے ۔ ہم صبر و ایمان کے ہمراہ کورونا وائرس کے چیلنجوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں ، ہمیں کورونا کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں مقررہ دستورالعمل اور اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ کورونا کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں لبنانی حکومت ، وزارت صحت  اور عوام کے درمیان تعاون اچھا ہے ۔ ہم باہمی تعاون سے کورونا وائرس کو شکست دے سکتے ہیں۔سید حسن نصر اللہ نے روزہ کو سالانہ صبر کی مشق اور تمرین قراردیتے ہوئے کہا کہ  ہم روزہ کے ذریعہ زندگی میں درپیش مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہوتے ہیں ۔ اللہ تعالی نے حدیث قدسی میں  روزہ کے فریضہ کو اپنی طرف نسبت دیتے ہوئے فرمایا: ” روزہ مجھ سے متعلق ہے اور اس کی پاداش میں عطا کروں گا” ۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ماہرین کی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ روزہ جسم و روح کی سلامتی کے لئے بہت ہی مفید ہے اور انسان کو حلم و بردباری اور صبر و استقامت کا سبق سکھاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …