جمعہ , 19 اپریل 2024

کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں جارحانہ جذبہ برقرار رکھیں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ہم اپنا جارحانہ جذبہ برقرار رکھیں گے۔مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ امیر کیومرث حیدری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ہم اپنا جارحانہ جذبہ برقرار رکھیں گے۔ایران کی بری فوج کے سربراہ نے رہبر معظم کی طرف سے نئے سال کو” پیداوار کی پیشرفت میں فروغ ” کے نام سے موسوم کرنے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دفاعی وسائل کی پیداوار کی ذمہ داری رہبر معظم انقلاب کی طرف سے وزارت دفاع کے دوش پر عائد کی گئي ہے لہذا بری فوج کا دفاعی وسائل کی پیداوار میں کوئی خاص نقش نہیں ہے۔

لیکن ہمارا ریسرچ اور تحقیق کے شعبہ اہم کردار ہے اور ہمارا اس سلسلے علم و دانش محور کمپنیوں کے ساتھ قریبی تعاون جاری ہے اور اس میدان میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی خوشنودی کے اسباب فراہم کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم کورونا کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اپنا جارحانہ جذبہ برقرار رکھیں گے اور تحقیقات کے شعبہ میں اگر کسی نتیجے تک پہنچے تو اسے عوام کی خدمت میں پیش کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود ہم ترقی اور پیشرفت کے راستے پر گامزن ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

طوفان الاقصٰی کے بعد، غاصب اسرائیل سے نفرت میں کئی گنا اضافہ ہوا،سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی میں نمائندہ ولی فقیہ

تہران:حجت الاسلام والمسلمین حاجی صادقی نے بین الاقوامی سطح پر غاصب اسرائیل اور امریکہ سے …