جمعہ , 19 اپریل 2024

ایرانی تیل مصنوعات کی برآمدات بدستور جاری ہے

تہران:  ایرانی تیل مصنوعات کے برآمدکنندگان کی یونین کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی تیل مصنوعات کا برآمدات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔یہ بات حمید حسینی نے اتوار کے روز ایرانی نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ایران میں پیٹرولیم، تیل، گیس اور بجلی کی کل برآمدات کا تخمینہ 25 بلین ڈالر سالانہ ہے جن میں سے 12 ارب ڈالرپیٹرولیم مصنوعات اور 8 ارب ڈالر تیل مصنوعات اور باقی گیس کی برآمدات سے متعلق ہے۔

حسینی نے کہا کہ ان مصنوعات کی قیمتوں کا انحصار سب تیل پر ہوتا ہے جب تیل کی قیمت گرتی ہے اسی طرح ان مصنوعات کی قیمت بھی کم ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں کی کمی، ایرانی تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمدات کو متاثر کرے گی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …