بدھ , 24 اپریل 2024

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان زندہ اور صحت مند ہیں، مشیرخارجہ پالیسی

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کی زندگی اور صحت سے متعلق جنوبی کوریا کی اہم سرکاری شخصیت نے کہا ہے کہ کم جونگ زندہ اور صحت مند ہیں۔رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی خارجہ پالیسی کے مشیر چونگ اِن مون نے بیان دیا ہے کہ ان کی حکومت کو اس بات پر پکا یقین ہے کہ کم جونگ زندہ ہیں۔انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ کم جونگ13 اپریل سے ملک کے وانسن ایریا میں رہایش پذیر ہیں، اس دوران کوئی مشکوک سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی۔

شمالی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ چین اور جاپانی میڈیا کے رپورٹرز شمالی کوریائی صدر کم جونگ اُن کی زندگی سے متعلق مختلف دعوے کر رہے ہیں۔کم جونگ ان کے متعلق متضاد خبریں گردش کر رہی ہیں کہ 12 اپریل کو ہونے والی ایک سرجری کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق، شمالی کوریا کے رہنما دل کی سرجری کے بعد ماونٹ میوہیانگ کے علاقے میں رہائش پذیر ہیں۔ کم جونگ ان کی صحت کا جائزہ لینے کیلئے چین نے طبی ماہرین ایک ٹیم بھی روانہ کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …