جمعہ , 19 اپریل 2024

بھارتی وکیل بنیان پہن کر آن لائن، جج برہم

جے پور: بھارت میں کوویڈ۔ 19 کے پیش نظر عوام کو گھروں پر رہنے کی ہدایت دی جارہی ہے اور جو ملازمین انٹرنیٹ کے ذریعہ سے کام کرسکتے ہیں انہیں کام کرنے کی اجازت ہے۔لاک ڈان کی وجہ سے عدالتوں کوبھی بند کردیا گیا ہے صرف انتہائی اہم معاملات کی آن لائن سماعت کی جارہی ہے۔ تاہم اس دوران بھی عدالتی قواعد و ضوابط پرسختی سے عمل درآمد کی ہدایت دی گئی ہے۔ اسی سلسلہ میں ہائی کورٹ کے ایک وکیل اپنے گھر سے آن لائن ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کسی کیس کے سلسلہ میں بنیان پہن کر جج کے سامنے حاضر ہوا جس پر ہائی کورٹ کے جج برہم ہوگئے۔ درخواست ضمانت کی سماعت کرنے والے راجستھان ہائی کورٹ کے جئے پور بنچ کے جسٹس سنجیو پرکاش شرما نے وکیل کے نامناسب لباس او ر ایڈوکیٹ یونیفارم زیب تن نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا جس پرجج نے وکیل کے نامناسب لباس زیر تن کرنے پر درخواست ضمانت کی سماعت کو 5 مئی تک ملتوی کردی۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …