ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکیوں نے کرونا وائرس سے بچنے کیلئے زہر پینا شروع کردیا

اسلام آباد: امریکیوں نے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے زہر پینا شروع کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ڈس انفیکٹڈ لیکویڈ کو جسم میں انجیکشن کے ذریعے سے لگانے کی کوشش کریں گے۔ پوئزننگ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت رواں سال زہر پینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔جس کی وجہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ڈس انفیکٹڈ لیکویڈ پینا تھا ۔ امریکی صدر نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جسم میں ڈس انفیکٹڈ لیکویڈ داخل کرنے کا بیان ایک سوال کے جواب میں دیا تھا ، میں کوئی ڈاکٹر نہیں ہوں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی پیدا ہونےوالے صورتحال میں زہر پینے والے افراد میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔طاقت ور پوسٹ پر بیٹھے شخص کا بیان لوگ سنتے ہیں اس لئےزہر پینے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح سے ڈس انفکشن لیکویڈ پینے سے انسان کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کی حمایت کے لئے 10 ہزار امریکی موجود تھے، واشنگٹن پوسٹ کا تہلکہ خیز انکشاف

واشنگٹن:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ پر …