جمعرات , 18 اپریل 2024

سوئٹزرلینڈ کی میٹر ہورن پہاڑیوں پر ایران کا پرچم روشن

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایران سے اظہار یکجہتی کے لئے سوئٹزر لینڈ کےقصبے زرمٹ کی میٹر ہورن پہاڑیوں پر ایران کا پرچم روشن کر دیا گیا‎۔مہلک وائرس کے پھیلنے کے سبب پہاڑی پر ایران کےلئے دعائیہ الفاظ لکھے گئے۔سویٹزرلینڈ میں اٹلی کی سرحد پر واقع پہاڑ دنیا کےلئے امید اور یکجہتی کی علامت بن گیا۔پہاڑی کی چوٹی ایران سمیت مختلف ممالک کے رنگ برنگے جھنڈوں سے روشن کی گئی۔ میٹر ہارن نامی پہاڑ ہمیشہ سے ہی سویٹزرلینڈ کے لئے طاقت اور استحقام کی علامت رہا ہے۔۔زرمنٹ کے ٹویٹر ہینڈل پر شائع کی گئی تصاویر میں ایران سمیت دنیا بھر کے ممالک کے بارے میں کورونا وائرس کے پیش نظر دعائیہ جملے لکھ گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …