ہفتہ , 20 اپریل 2024

اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں پر حملے جاری،کئی فلسطینی زخمی

شمالی غرب اردن میں فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں کئی فلسطینی زخمی ہوگئےالعالم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے پیر کو غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں واقع الفوار کیمپ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں شروع ہونے والی جھڑپوں میں کم سے کم چھے فلسطینی زخمی ہو گئے۔صیہونی فوجی تقریبا آئے دن فلسطینیوں کے رہائشی علاقوں اور دیہاتوں پر حملے کرتے ہیں اور اس  ان کے گھروں اور مقدس مقامات کو نقصان پہونچاتے اور کبھی انہیں مسمار بھی کر دیتے ہیں۔ صیہونی دہشتگرد فلسطینیوں کے گھروں کو ڈھانے کے بعد انھیں اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور اور ان جگہوں پر غیر قانونی صیہونی کالونیاں تعمیر کرلیتے ہیں۔صیہونی حکومت، فلسطینی علاقوں میں صیہونی کالونیاں تعمیر اور انہیں توسیع دے کر فلسطین کا جغرافیائی ڈھانچہ صیہونیوں کے حق میں تبدیل کر رہی ہے تاکہ اپنے غاصبانہ قبضے کو مضبوط بنا سکے

یہ بھی دیکھیں

اب تک حماس کی جانب سے 88 یرغمالی رہا کئے جا چکے ہیں: ایلون لیوی کی تصدیق

تل ابیب: ترجمان اسرائیلی حکومت ایلون لیوی نے کہا ہے کہ اب تک حماس کی …