منگل , 23 اپریل 2024

اسلام آباد میں نجی ٹی وی چینل کے دفتر میں کورونا وائرس کے 8 کیسز سامنے آگئے

اسلام آباد میں ایک نجی ٹی وی چینل کے دفتر میں کورونا وائرس کے 8 کیسز سامنے آگئے۔ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے بیورو آفس میں عملے کے 8افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ ٹی وی چینل کے بیورو آفس اسلام آبادکو سِیل کردیاگیا ہے اور دفترکو ڈس انفیکٹ کیاجارہا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں سرکاری خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان ( اے پی پی) کے دفتر میں بھی ایک صحافی میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔کورونا کا کیس سامنے آنے کے بعد اے پی پی کا آفس سیل کردیا گیا ہے اور آفس کو ڈس انفیکٹ کیاجارہا ہے۔اے پی پی انتظامیہ کی جانب سے بھی صحافی میں کورونا اور دفتر سیل کرنےکی تصدیق کی گئی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 ہزار 700 سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 286 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …