جمعرات , 25 اپریل 2024

مودی کو اقتدار ملنے سے ہندوتوا دہشت گردی انتہائوں پر پہنچ گئی؛ ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت میں نریندر مودی کو اقتدار ملنے سے اب تک ہندوتوا اور سیفران دہشت گردی انتہائوں پر پہنچ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مودی نے آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریہ اور تشدد کی پالیسی کو سرحد پار تک پھیلا دیا، لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا بھارتی ٹریک ریکارڈ بد سے بدتر ہوتا جا رہا ہےاپنے بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ2015 میں بھارت نے جنگ بندی کی 248 خلاف ورزیاں کیں جس میں بھارتی فائرنگ سے 39 شہری شہید، 152 زخمی ہوئے جبکہ 2016 میں 382 خلاف ورزیوں میں 46 سویلین افراد شہید، 150 زخمی ہوئے

میجر جنرل بابر افتخار نے یہ بھی کہا کہ 2017 میں 1881 مرتبہ بھارتی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس میں میں بھارتی فائرنگ سے 53 افراد شہید، 256 زخمی ہوئےڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ2017 2018 میں ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں 3038 تک پہنچ گئیں جس میں جان بوجھ کر سویلین آبادی کو نشانہ بنانے کی بھارتی روش 58 جانیں لے گئی جبکہ ایل او سی کے قریب رہنے والے 319 افراد زخمی بھی ہوئے۔میجر جنرل بابر افتخار کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ چھ سالوں میں 2019 میں سب سے زیادہ 3351 مرتبہ بھارت نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی جس میں میں بھارتی فائرنگ سے 52 افراد شہید، 261 زخمی ہوئے جبکہ 2020 میں بھی امن کے دشمن بھارت اور مودی مذموم عزائم جاری رکھے ہوئے ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ حتی کہ کورونا کی آفت بھی سویلین آبادی کو نشانہ بنانے سے بھارت کو نہیں روک سکی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے26فروری کو پاکستان میں کرونا کے پہلے کیس کی تشخیص سے اب تک ایل او سی کی صورتحال دنیا کے سامنے رکھیمیجر جنرل بابر افتخار حالیہ پریس کانفرنس میں دنیا کی توجہ پروان چڑھتی سیفران ٹیررازم کی جانب دلا تے ہوئے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے سے ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی میں اضافہ ہوا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیز فائر کی ان خلاف ورزیوں میں بھارت نے ہیوی آرٹلری کا استعمال کیا ہے، بھارتی فوج اپنی گن پوزیشنز کو پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بچانے کے لیئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے ۔

میجر جنرل بابر افتخار نے یہ بھی  کہا کہ ہندوستان کی ملٹری قیادت نے ہندوستانی میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے جھوٹے اور مضحکہ خیز پرو پیگنڈے کی بھی ناکام کوشش کی جبکہ بھارتی فوج اور سیاسی قیادت کی سیفرانائزیشن افسوسناک ہے جو موجودہ حالات میں دنیا کے لیئے نقصان دہ ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کرونا وائرس ایک عالمی وَبا ہے جس سے تمام دُنیا متاثر ہوئی ہے۔میجر جنرل بابر افتخار کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی بھی وَبا رنگ، نسل، قومیت یا مذہب سے مُبرا ہو تی ہے لیکن اس وَبا کو اسلام اور مسلمانوں سے جوڑنے کی مضموم اور گھناؤنی بھارتی کوشش بُری طرح ناکام ہو ئی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ ظلم، بربریت، نسلی امتیاز اور نفرت کی مقبوضہ کشمیر میں لگائی بھارتی آگ اب پورے ہندوستان میں پھیل چکی ہے اور جب دُنیا COVID-19کے خلاف متحد ہو رہی ہے، بدقسمتی سے ہندوستان ہندوتوا اور سیفران دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …